English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب قرآن بورڈ کی تشکیل نو، اہم فیصلوں کا اعلان کردیا گیا

لاہور: پنجاب قرآن بورڈ نے تشکیل نو کے بعد اہم فیصلوں کا اعلان کردیا ہے۔

عدالت عالیہ لاہور کے حکم کی روشنی میں پنجاب قرآن بورڈ صوبہ بھر میں قرآن پاک کی لازمی تعلیم کے سلسلہ میں مستند معیاری اُردو ترجمہ قرآن ایک سال میں تیار کرے گا، تمام ممبران پر مشتمل خصوصی کمیٹی کے سربراہ چیئرمین پنجاب قرآن بورڈ ہوں گے۔ وفاقی و صوبائی حکمرانوں کی طرف سے متن قرآن کے مستند نسخہ کیلئے نظر ثانی کمیٹی قاری احمد میاں تھانوی کی سربراہی میں کام کرکے ایک ماہ میں سفارشات تیار کرے گی اور یہی مستند نسخہ انٹرنیٹ اور سو شل میڈیا پر اپ لوڈ ہو سکے گا۔ پنجاب ٹیکسٹ بُک بورڈ صرف رجسٹرڈ ناشران سے ہی قرآن مجید کی طباعت کروائے گا۔

بورڈ کے فیصلے کے مطابق قرآن مجید کی طباعت و اشاعت کی نگرانی اور چیکنگ ڈاکٹر عبدالغفور راشد کی سربراہی میں کمیٹی کے ذمے ہوگی جبکہ شہید مقدس اوراق کو محفوظ کرنے کے لیے اسلم ترین کی سربراہی میں کمیٹی قائم کرے گی۔ پنجاب قرآن بورڈ کی تشکیل نو کے بعد پہلا باضابطہ اجلاس چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں قرآن مجید کی اشاعت و تبلیغ کو وسعت دینے اور الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کی بریفنگ کے لیے ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان کو ترجمان مقرر کیا گیا۔ 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے