اسلام آباد (اے پی پی/ صباح نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ق لیگ کے رہنما چودھری مونس الٰہی کا ٹیلیفون، مونس الٰہی نے کہا کہ حکومت کے اتحادی ہیں اور حکومت
کے ساتھ کھڑے ہیں، تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کا غلط تاثر دیا جا رہا ہے، دوران گفتگو ملک کی موجودہ معاشی و سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں موجودہ حکومت کی بہتر معاشی پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، ملک میں جمہوری اداروں کا استحکام ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ علاوہ ازیں نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر برائے آبی وسائل چودھری مونس الٰہی اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق اور متحدہ کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی کے درمیان بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، رہنمائوں نے جلد ملاقات پر اتفاق کیا ہے اور جلد دونوں جماعتوں کی قیادت مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے مشاورت کرے گی۔
