لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ 7 کے دوسرے ایلیمنیٹر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 رنز سے شکست دے کر لاہور قلندرز فائنل میں پہنچ گئی۔ میچ جیتنے والی ٹیم 27 فروری کو فائنل میچ میں ملتان سلطانز کا سامنا کرے گی ۔
تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 7 کے دوسرے ایلیمنیٹر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 رنز سے شکست دے کر لاہور قلندرز فائنل میں پہنچ گئی۔ میچ جیتنے والی ٹیم 27 فروری کو فائنل میچ میں ملتان سلطانز کا سامنا کرے گی ۔ہارنے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گی، ہفتے کے روز پی ایس ایل سیون میں چھٹی کا روز ہوگا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئےمیچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے اور یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دیا تھا،قلندرز کی ابتدائی دو وکٹیں 7 رنز پر گریں جب اوپنر فخر زمان ایک اور فل سالٹ 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے،عبداللہ شفیق نے 28 گیندوں پر 52 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، کامران غلام 30 رنز بنا کر شاداب خان کا نشانہ بنے، ہیری بروک 2 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے،محمد حفیظ 28 رنز بنا کر محمد وسیم جونیئر کو وکٹ دے بیٹھے، سمٹ پٹیل 21 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ڈیوڈ ویزے نے 28 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔
یونائیٹڈ کی جانب سے لیام ڈوسن اور محمد وسیم جونیئر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، شاداب خان اور وقاص مقصود ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔اس سے قبل لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بولنگ کی دعوت دی تھی،لاہور قلندرز کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جبکہ یونائیٹڈ میں فہیم اشریف اور زاہد محمود کی جگہ پال اسٹرلنگ، محمد وسیم جونیئر کی واپسی ہوئی ہے۔




