ہنوئی (انٹرنیشنل ڈیسک) ویتنام کے وسطی ساحل ہوئی آن کے قریب کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 13 سیاح ہلاک اور 4لاپتا ہوگئے۔ قامی حکام کا کہنا ہے کہ لاپتا سیاحوں کو تلاش کرنے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کشتی 36 سیاحوں اور 3ملاحوں کو کو لاؤ چام جزیرے سے ہوئی این لے کر جا رہی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں بچے بھی شامل ویتنام میں حال ہی میں زیادہ تر کورونا وائرس سے متعلق پابندیاں اٹھا لی گئی ہیں،جس کے بعد سے سیاحتی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
The post ویتنام میں کشتی الٹنے سے 13 سیاح ہلاک ‘4لاپتا appeared first on Daily Jasarat News.
