English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آسٹریلوی ٹیم آج پاکستان پہنچے گی ، سیکورٹی کے سخت انتظامات

سڈنی : آسٹریلوی کھلاڑی دورہ پاکستان کے لیے جہاز میں سوار ہیں، دوسری تصویر میں اسٹیون اسمتھ ائرپورٹ پر سامان ٹرالی میں لاد کر جہاز میں سوار ہونے کیلے جارہے ہیں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 24سال بعد آج خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستانی سرزمین ہر قدم رکھے گی، مہمان ٹیم کو سخت سیکیورٹی حصار میں ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا جائے گا۔ایک روز آئسولیشن میں گزارنے کے بعد کینگروز ٹریننگ کرسکیں گے، آسٹریلوی ٹورنگ پارٹی کے میڈیا مینجر پہلے سے ہی راولپنڈی میں موجود ہیں،میڈیا کو مہمان ٹیم کے آمد کور کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، دونوں کرکٹ بورڈ تصاویر اور ویڈیوز جاری کریں گے۔دوسری جانب قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے ارکان کا آئسولیشن میں آخری روز رہا، اتوار کی صبح کھلاڑیوں کا پریکٹس سیشن شیڈول کیا گیا ہے۔کپتان بابر اعظم، سرفراز احمد اور نسیم شاہ بھی ٹریننگ کا حصہ ہوں گے، پاکستان اور آسٹریلیا کے کپتانوں کی پریس کانفرنس اور ٹرافی کی رونمائی کا شیڈول بھی آج طے کرلیا جائے گا، پاکستان اور آسٹریلیا کا پہلا ٹیسٹ 4 مارچ سے کھیلا جانا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹیسٹ سیریز سے قبل پنڈی اسٹیڈیم اور ملحقہ علاقوں کا کنٹرول پاک آرمی کے تحت کردیاجائے گا۔ جب کہ اطراف میں مارکیٹ بھی بند رہیں گی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے