ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تنازعات کے حل کے لیے ہمیشہ ڈائیلاگ اور سفارت کاری پر یقین رکھتا ہوں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تنازعات کے حل کے لیے ہمیشہ ڈائیلاگ اور سفارت کاری پر یقین رکھتا ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے ’’آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ‘‘ کے 3 سال مکمل ہونے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں تنازعات کے حل کے لیے ہمیشہ ڈائیلاگ اور سفارت کاری پر یقین رکھتا ہوں، ۔

عمران خان نے کہا کہ مذاکرات کی خواہش کو کمزوری کی علامت نہیں سمجھنا چاہیے. ہم نے 27 فروری 2019 کو بھارت کو اسکا عملی مظاہرہ دکھایا، جب بھارت نے ہم پر حملہ کرنا چاہا، انہوں نے کہا کہ سفارت کاری سے تنازعات کے حل کا اظہار بھارت کو 27 فروری 2019 کے حملے کے دن بھی کیا

وزیراعظم نے کہا کہ قوم کی حمایت یافتہ ہماری مسلح افواج ہر سطح پر جارحیت کا جواب دیں گی اور غالب آئیں گی۔

وزیراعظم نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ  اپنے ملک اور اپنی قوم کی سلامتی کے لیے ہمارا عزم غیر متزلزل ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں