English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی کے سندھ حقوق مارچ میں جیب کتروں کی چاندنی

کراچی:تحریک انصاف کے سندھ حقوق مارچ میں جیب کتروں کی چاندنی ہو گئی، متعدد رہنماؤں اور کارکنوں کو لوٹ لیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میڈیا سے وابستہ افراد کو بھی نہیں بخشا گیا، مارچ کے پہلے دن ہی عوامی نمائندے، پی ٹی آئی سیکیورٹی اسکواڈ اور میڈیا نمائندوں کی جیبوں کا صفایا کیا گیا، ایم پی اے راجہ اظہر کی جیب سے 35 ہزار روپے نکال لیے گئے۔

سیکیورٹی اسکواڈ کے خالد بلوچ اور رحمت کے موبائل فون چوری ہو گئے، میڈیا نمائندوں کے موبائل فون بھی جیبوں سے نکال لیے گئے، کئی افراد کے پرس بھی چوری ہو گئے۔

جیبیں مارنے کے واقعات کمو شہید، سکھر اور شکار پور میں ہوئے، پی ٹی آئی رہنماؤں نے ہدایات جاری کی ہیں کہ رش والے مقامات پرسب اپنی جیبوں کا خیال رکھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے