ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس کا یوکرین میں فوجی اڈے پر حملہ، 70 فوجی ہلاک، متعدد زخمی

کیف: روسی فوج نے یوکرین میں فوجی اڈے پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 70 سے زائد فوجی ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

یوکرین کی وزارت دفاع کے مطابق روس کے اوختیرکا میں فوجی اڈے پر حملے میں 70 سے زائد یوکرینی فوجی ہلاک ہوئے جبکہ خارکیف میں روسی بمباری سے 11 شہریوں کی جان طلی گئی اور متعدد زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب غیرملکی میڈیا کے ذریعے سامنے آنے والی سیٹیلائٹ سے لی گئی تصویرمیں دیکھا جاسکتا ہے کہ روس کا 40 میل لمبا فوجی قافلہ کیف کی جانب پیش قدمی کررہا ہے۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یوکرین پر روسی حملوں میں اب تک 14 بچوں سمیت 102 شہری ہلاک ہوچکے ہیں تاہم شہری ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔ دارالحکومت کیف سمیت یوکرین کے مختلف علاقوں میں دھماکے سنائی دے رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں