English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فرینڈلی اپوزیشن نے عوام کو مسائل سے دوچار کیا ، حافظ نصر اللہ

القمر

 

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی سندھ حافظ نصر اللہ چنا نے کہا ہے اگر اپوزیشن اسمبلی میں اپنا صحیح کردار ادا کرتی تو آج لانگ مارچ کی ضرورت پیش نہ آتی فرینڈلی اپوزیش نے عوا م کومسائل اور مہنگائی سے دوچار کیا ہے حکومت کا پیٹرول اور بجلی میں کمی کرنا اس بات کا اعلان ہے کہ وہ ایک عر صے عوام کی جیبوں پر ڈاکا مار رہے تھے اگرہمیں اپنی دنیا اور آخرت بنانی ہے تو قرآن وسنت کے نظام کو لانے کے لیے جدوجہد کرنی ہو گی۔ انہوں نے یہ باتیں امیر جماعت اسلامی ٹنڈوجام حافظ غیور احمد کے سسر عبدالوحید قائم خانی مرحوم کی یاد میں منقعدہ ایک اجتماع عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ انسان کے لیے دنیا بنائی گئی ہے دنیا کے لیے انسان نہیں بنایا گیا ہے انسان کی پیدائش کا مقصد ہے کہ اللہ کی عبادت کرے اور اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام نافذ کرنے کی جدوجہد کرے یہ اس پر فرض ہے اس فرض کو ادا کرنے سے ہی اسے دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل ہو گی۔ انہوں نے کہا ہم لانگ مارچ کے خلاف ہر گز نہیں لیکن اپوزیشن کو جو کردار اسمبلی میں ادا کرنا چاہیے تھا اس نے وہ ادا کرنے کے بجائے ہمیشہ حکومت کو مضبوط کیا فرینڈلی اپوزیشن کی وجہ سے حکومت نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھا اگر اپوزیشن اپنا کردار ادا کرتی تو حکومت کی ضرورت نہیں تھی کہ وہ ملک کو آئی ایف کے پاس گروی رکھتی اور عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری اور بے امنی جیسے مسائل سے دوچار ہونا پڑتا اور نہ ہی اپوزیشن کو لانگ مارچ کرنے کی ضرورت پیش آتی۔ انہوں نے کہا حکومت نے بجلی اورپیٹرول کی قیمتوں میں کمی کرکے ثابت کر دیا کہ وہ اپوزیشن کی کمزوری کا فائدہ اُٹھا کر غریب عوام کی جیبوں پر ایک عر صے ڈاکا مار رہی تھی ۔انہوں نے کہا حکومت سندھ نے بلدیاتی الیکشن جیتنے کے لیے جو حلقہ بندیا ں کیں ہیں اسے بلدیاتی الیکشن مذاق بن کر رہ گئے اس سے لوگوں کے مسائل حل ہونے کے بجائے ان میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوام چاہتی ہے کہ ان کے مسائل حل ہوں اور ان کی زندگی پر سکون گزرے تو پھر اس کا ایک ہی راستہ ہے کہ وہ پر فریب نعروں سے نکل کر قرآن وسنت کے راستے پر چلیں اور ملک میں اسے نافذ کرکے اللہ تعالی کو راضی کرکے تما م مسائل نجات پا لے اجتماع حافظ غیور سہیل شارق پروفیسر حافظ نظیر احمد سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے