English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روحانی طلبہ جماعت کے نوجوان گفتار کے غازی ہیں

القمر

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) روحانی طلبہ جماعت ضلع لاڑکانہ کے عہدیدارن کا انتخاب صوبائی رہنمائوں ڈاکٹر نعت اللہ عباسی، محمد حق نواز میمن، حافظ عظمت اللہ میمن اور معراج الدین ابڑو کی زیر صدارت المرکز طاہریہ میں ہوا جس میں صدر محمد ارشد بھٹو، سینئر نائب صدر محمد علی شیخ ودیگر کو منتخب کیا گیا۔اس موقع پر روحانی طلبہ جماعت کے صوبائی رہنماؤں نے روحانی طلبہ جماعت ضلعی لاڑکانہ کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ روحانی طلبہ جماعت کے نوجوانون نا صرف گفتار کے غازی ہے بلکہ عمل اور کردار کے میدان میں ان کی کاوشیں اور کوشش قابل تعریف ہیں۔انہوں نے کہا کہ معاشرتی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے بلڈ ڈونیش، بلڈ ٹیسٹ کیمپ، مفت میڈیکل کیمپ کا قیام، صفائی کا ہفتہ، شجرکاری مہم، کوئز کے مقابلے، کھیلوں کے مقابلے سمیت تعلیم، صحت اور معاشرے پر سیمینار منعقد کرانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے