English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلائنڈ ون ڈے ، پاکستان نے جنوبی افریقاکیخلاف سیریز جیت لی

مہمان خصوصی امتیاز علی شاہ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ریاست خان کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیتے ہوئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقا کودوسرے ون ڈے میں 247 رنزسے شکست دیکر 3 میچز کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی،سائوتھ اینڈ کلب کرکٹ اسٹیڈیم پر 555 رنزکے ہدف کے تعاقب میں سائوتھ افریقا کی ٹیم 7وکٹوں کے نقصان پر307رنزبنا سکی، ہولے بڈلہ نے 75 رنز کی اننگ کھیلی،قبل ازیں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 40 اوورزمیں 4 وکٹوں کے نقصان پر554رنزبنائے تھے،ریاست خان نے ڈبل سنچری اسکور کی، وہ 226 رنزبناکر ریٹائرہرٹ ہوئے جبکہ فیصل محمود نے188 رنزکی اننگز کھیلی،پاکستان نے بلائنڈ کرکٹ میں کسی بھی وکٹ کے لیے نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا،تقریب تقسیم انعامات کی تقریب میں مہمان خصوصی ممبربورڈآف ریونیواورسابق سیکریٹری اسپورٹس سندھ امتیازعلی شاہ پی بی سی سی کے چیئرمین سیدسلطان شاہ کے ہمراہ پاکستان کیلیے 226 رنزکی اننگزکھیلنے والے ریاست خان کومین آف دی میچ کاایوارڈدیا۔سیریز کا تیسرا اور آخری میچ جمعرات کو کھیلا جائے گا۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے