English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بڑا مارچ ایک ہی ہو رہا ہے دوسرا جوکر مارچ ہے، سعید غنی

القمر

کراچی ( آن لائن )وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ بڑا مارچ ایک ہی ہو رہا ہے دوسرا جوکر مارچ ہو رہا ہے، ہمارے مارچ کی وجہ سے ہی وزیراعظم نے پیٹرول سستا کیا ہے۔کراچی کے علاقے طارق روڈ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ پی پی کے مارچ میں سرکاری وسائل استعمال ہورہے ہیں۔ پیٹرول کی قیمتیں کم کرکے ایل پی جی کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں، جب تک عمران خان موجود ہے ملکی معیشت بہتر نہیں ہوسکتی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ بلاول زرداری کے سیاسی دبائو کی وجہ سے قیمتیں کم کی ہیں، تاہم اصل مسئلہ عمران خان ہے، اسے نہیں ہٹائیں گے تو قیمتیں کم نہیں ہوں گی۔سعید غنی کا کہنا تھا کہ اس چول وزیر کو سندھ کا صدر بنادیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی کے مریدوں کو دیدار اور چندے کے نام پر بلایا گیا ہے،ناکام وزیرخارجہ اور چول وزیر کو پی پی کے مارچ کو ڈسٹرب کرنے کیلیے بھیجا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے