مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی فوج نے گزشتہ ماہ کے دوران مقبوضہ بیت المقدس میں اپنی کارروائیاں تیز کردیں۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج کے تشدد سے 200شہری زخمی ہوئے ،جب کہ 191کو گرفتار کیا گیا۔ 12 فروری سے اسرائیلی فوج نے شیخ جراح میں روزانہ کی بنیاد پر حملے شروع کیے اور اس دوران فلسطینیوں کو گھروں سے بے دخل کرکے بچوں تک کو گرفتار کیا گیا۔
The post گزشتہ ماہ اسرائیلی فوج کے تشدد سے 200 شہری زخمی‘ 191 گرفتارہوئے appeared first on Daily Jasarat News.
