English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آسٹریلیا کوٹف ٹائم دینگے ، بابر اعظم ، میزبان ٹیم کو کمزور نہیں سمجھتے ، پیٹ کمنز

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان بینو قادر ٹرافی ٹیسٹ سیریز کا آغاز آج سے پنڈی اسٹیڈیم میں ہوگا۔ اس حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ تیاری مکمل ہے ، آسٹریلیا کی ٹیم اچھی ہے لیکن ہم انہیں ٹف ٹائم دیں گے،پراعتماد ہوں بھر پورفائٹ کرکے نتائج دیں گے ، موسم کو دیکھ رہے ہیں بارش کے باعث گرائونڈ نہیں جاسکے ٹیم کا حمتی فیصلہ میچ سے قبل کریں گے،ہوم کنڈیشن کو بھی استعمال کریں گے بنگلا دیش والے مومنٹم کو لے کرچلیں گے۔جمعرات کو ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب میں بابراعظم نے کہا کہ کراچی میں کھلاڑیوں نے پریکٹس میچ کھیلا اور اچھی تیاری ہے، ہوم سیریزکی اہمیت جانتے ہیں، کراچی اور راولپنڈی میں ٹریننگ پرفوکس کیا، 2 کھلاڑی ان فٹ ہوئے، ایک کو کورونا ہوالیکن یہ کھیل کاحصہ ہے، پروفیشنل کھلاڑیوں کا ایک فارمیٹ سے دوسرے میں جانا مشکل نہیں ہوتا۔بابر اعظم نے کہا کہ کرکٹ مائنڈ سیٹ کی گیم ہے پی ایس ایل اور ٹی ٹوyنٹی میں بھی کھلاڑیوں نے ٹیسٹ سیریز کی تیاری کی ہے، کرکٹ جتنی زیادہ ہوتی ہے اتنی ہی تیاری میں مدد ملتی ہے ٹیم کے سارے لڑکے تیار ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ آسڑیلیا کو آسان نہیں لے سکتے یہ ایک اچھی ٹیم ہے لیکن ہم اپنا مومنٹم قائم رکھیں گے اور مہمان ٹیم کو ٹف ٹائم دیں گے، پراعتماد ہوں بھر پورفائٹ کرکے نتائج دیں گے۔بابر اعظم نے کہا کہ کوچز سوفیصد توجہ دے رہے ہیں سب کا مقصد ہے ٹیم جیتے کھلاڑی پرفارم کرے،اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔بابر اعظم نے کہا کہ حسن علی اور فہیم اشرف کے نہ ہونے سے یقینا ڈسڑبنس ہوگی فہیم آل رائونڈر ہے حسن اچھا بولر ہے، پیس لازمی میڑ کرتا ہے فاسٹ بولر کو ہیلپ ملتی لیکن اسپنرز کا بھی اہم رول ہوتا ہے، لیکن شاہین اچھا پرفارم کررہا ہے، نسیم شاہ، اظہرعلی، رضوان اور فواد بھرپور فارم میں ہیں۔دوسری طرف آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنزنے کہا ہے کہ پاکستان کے 3کھلاڑی نہیں لیکن پھر بھی انہیں کمزور نہیں کہوں گا۔ آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ابھی 11کھلاڑیوں کا فیصلہ نہیں کیا لیکن 3فاسٹ بولرز یا 2اسپنرز کھلا سکتے ہیں، کیا ٹیم کھلانی ہے پچ دیکھ کر فیصلہ کریں گے،انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ٹیموں کے پاس پورا اسکواڈ ہوتا ہے اور دوسرے کھلاڑی آ کر بہتر کر سکتے ہیں، ایشیز میں ہیزل ووڈ ان فٹ ہوئے تو بولینڈ نے آکر اچھی کارکردگی دکھائی، فل ہائوس کے سامنے کھیلنے کا مزہ آتا ہے، سب ٹکٹ بک گئے جو خوشی کی بات ہے، سکیورٹی کی وجہ سے مختلف لگ رہا ہے لیکن ٹاس کے بعد کرکٹ پر ہی توجہ ہوگی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے