
دمشق( انٹرنیشنل ڈیسک) شام کے دارالحکومت دمشق کے شاپنگ مال میں آتش زدگی سے 11 افراد ہلاک ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق آگ دمشق کے مرکز میں واقع شاپنگ مال میں لگی،جس کے بعد شعلوں نے چند ہی لمحوں میں پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔رپورٹ کے مطابق کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد فائر بریگیڈ کے اہلکارآگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے ۔
