کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہاہے کہ 26 فروری سے آج تک شاہ محمود قریشی کی قیادت میں پورے سندھ میں گئے، ہمیں مزید طاقت ور بننے کیلئے سندھ میں حکومت بنانا ہوگی، اس تیر نے پورے سندھ کو زخمی کیا ہوا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ تیر کو توڑو گے تو سندھ کو جوڑو گے۔ پندرہ سال سندھ کو تباہ کرنے کے بعد اب پی پی والے لانگ مارچ کرنے نکلے ہیں۔ ہمیں سندھ کو زرداری مافیا سے نجات دلانی ہے۔ کراچی نے ہمیشہ سے عمران خان کا ساتھ دیا ہے اور میں چاہتا ہوں کے بڑی تعداد میں کراچی کے عوام نکلے اور آج کے جلسے کو کامیاب بنائیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت نے گزشتہ کئی سالوں میں عوامی سہولیات کے لیے کوئی کام نہیں کیا، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کینڈین شہری ہیں ، عدالت فوری طور پر وزیر اعلی سندھ کو ناہل قرار دے، سندھ حکومت نے عوام کو زندگی کو مزید جہنم بنادیا ہے۔
