ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لیہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 6 افراد جاں بحق، 10 زخمی

لیہ: ایم ایم روڈ گولہ اڈا کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لیہ میں ایم ایم روڈ پر گولہ اڈا کے قریب مسافر وین تیز رفتار کار سے ٹکرا گئی، حادثے میں 6 افراد جاں بحق جب کہ 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور لاشوں اور زخمیوں کو چوک اعظم اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسپتال میں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں