English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حسین حقانی کیخلاف فیصلہ آئین کے مطابق دیا‘ جسٹس قاضی فائز

القمر

لندن(صباح نیوز)عدالت عظمیٰ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا ہے کہ کیا فوجی آمریت کے ادوار میں پاکستان میں کرپشن کم ہوئی؟ انہوں نے کہا کہ حسین حقانی کے خلاف فیصلہ آئین کے مطابق دیا۔ انہوں نے یہ بات برطانیہ میں منعقدہ عاصمہ جہانگیر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حسین حقانی کو بار بار کہا گیا، پاکستان آئیں لیکن وہ نہیں آئے۔انہوں نے ممتاز قانون دان عاصمہ جہانگیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عاصمہ جہانگیر انسانی حقوق کی چیمپئن تھیں۔ انہوں نے انسانی حقوق کے لیے کام کیا اور ثابت کیا کہ ظلم و جبر قابل شکست ہے،عاصمہ جہانگیر عدلیہ کے لیے اعلیٰ معیار چھوڑ کر گئیں، عاصمہ جہانگیر کا پاکستانی ریاست میں کردار بہت اہم رہا۔ معاشرہ عاصمہ جہانگیر کی بات سنتا تھا، انہوں نے ثابت کیا کہ ظلم و جبر قابل شکست ہے، عدلیہ انسانی حقوق کو محفوظ بنانے کا ایک ذریعہ ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ عدلیہ انسانی حقوق کو محفوظ بنانے کا ایک ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے غریب عوام ہمیشہ آئین کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو جمہوریت اور آئینی بالادستی کی سمجھ بوجھ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے