English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اپوزیشن نے وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کے بعد صدر کے مواخذے کی تیاری کرلی

القمر

اسلام آباد: متحدہ اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد صدر عارف علوی کے خلاف مواخذے کی تحریک لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن نے صدر مملکت کے خلاف مواخذے کی تحریک پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اپوزیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کی کامیابی کے فوری بعد صدر مملکت کے خلاف مواخذے کی تحریک پیش کی جائے گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ نئے صدر کے امیدوار کے لیے آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان پر مشتمل 2 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن میں طے ہو گیا ہے کہ صدر پیپلز پارٹی یا جے یو آئی ف میں سے ہو گا، نیا صدر عارف علوی کی باقی مدت پوری کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے