English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلی پنجاب اور گورنر پنجاب سے ملاقات

القمر

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے گورنر اور وزیراعلی پنجاب کو مشاورت سے کام کرنے پر زور دیا ہے۔

تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کا مشن لئے وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے، جہاں انہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی۔ جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سیاسی محاذ پر پہلا اور اہم مرحلہ اسلام آباد ہے، حکومت سیاسی محاذ پر پر اعتماد اور مستحکم ہے، اپوزیشن کو ہر محاذ پر شکست ہو گی۔

ملاقات میں وزیراعظم نے گورنر اور وزیراعلی پنجاب کو مشاورت سے کام کرنے پر زور دیا اور پنجاب کے ایم این ایز اور ایم پی ایز سے رابطے کا ٹاسک گورنر اور وزیراعلی کو سونپا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مرکز میں عدم اعتماد سے نمٹنے کے بعد پنجاب میں فیصلے کیے جائیں گے، اہم بیٹھک میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ترین اور علیم خان گروپ سمیت ق لیگی ارکان سے روابط رکھےجائیں تاکہ بہتر فیصلہ ہوسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے