ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جے یو آئی کے ارکان مشہور ہونے کیلیے اپنے شوق سے جیل میں بیٹھیں ہیں، وزیر داخلہ

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ہم نے پارلیمنٹ لاجز میں ارکان اسمبلی میں سے کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا ہے، مولانا کے پاس بندے جمع نہیں ہورہے اسی لیے فرار ہونے کا راستہ اختیار کررہے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ جو قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کرے گا، تو اس سے بھی قانونی طریقے سے نمٹا جائے گا، دونوں جمعیت علمائے اسلام کے دونوں ارکان اپنی مشہوری کیلے اپنے شوق سے تھانے میں بیٹھیں ہیں، ہم نے کسی بھی ارکان کو گرفتار نہیں کیا۔

انہوں نے کہاکہ 50سے 60لوگوں نے پارلیمنٹ لاجز پر حملہ کیا ، اندر کمرے میں گھس کر کپڑے تبدیل کرکے بڑی کارروائی کرنا چاہتے تھے،  لیکن ڈی آئی جی اسلام آباد کی بروقت فیصلے کی وجہ سے ہم ایک بڑی مصیبت سے بچ گئے ہیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ یہ  ملک ہے ، کوئی بنانا اسٹیٹ نہیں ، ایم اینز کو کوئی مسئلہ ہے تو ہم سے رابطہ کریں،  ہم نے پہلے 5گھنٹے پہلے مذاکرات کیے ، اس کے بعد آپریشن کیا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم کوکریں اور روس کی جنگ میں غیر جانبدار ہیں،  ہم چاہتے ہیں کہ دنیا میں امن قائم رہے ہر کوئی امن کی بات کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں