English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فوج آئین پر عمل کریگی،اپوزیشن کو متحد اور مشترکہ جواب دیں گے،فواد چودھری

القمر
اسلا م آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری پریس کانفرنس کررہے ہیں

اسلام آباد(آن لائن )وفاقی وزیر اطلاعات و نشر یات فوادچودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کے آئین کی اسکیم کے تحت فوج حکومت وقت کے ساتھ ہوتی ہے، اگر فوج حکومت کے ساتھ نہیں ہوتی تو یہ پاکستان کی آئینی اسکیم کے برعکس ہوگا، فوج نے اپنے آئین پر عمل کرنا ہے اور فوج آئین پر عمل کرے گی،سیاسی محاذ پر حکومت مکمل اعتماد کے ساتھ کھڑی ہے،اپوزیشن کے چہروں سے پتا چل رہا ہے کہ حالات کدھر جا رہے ہیں،بلاول اور فضل الرحمن کی پریس کانفرنس ایسے تھی جیسے دونوں ہارے ہوئے پہلوان ہیں،پارٹی تمام لوگوں سے رابطے میں رہے گی،ہم اپوزیشن کو ایک متحد اور مشترکہ جواب دیں گے ،وزیراعلیٰ پنجاب کو وزیراعظم عمران خان اور پارٹی کا مکمل اعتماد حاصل ہے ،وہ اپنے عہدے پر رہیں گے۔ موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر اسلام آباد میںپریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ نواز شریف اور فضل الرحمن کی سوچ فوج کو کنٹرول کرنا ہے، گزشتہ روز ایک سوال کے جواب میں ان کی یہ سوچ واضح ہوئی، انہیں جب بھی حکومت ملی،انہوں نے فوج کے خلاف سازش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے