English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جاپان نے روس کے زیر قبضہ جزائر پر ملکیت کا دعویٰ دہرا دیا

القمر

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان نے متنازع کریل جزائر پر ملکیت کا اپنا تاریخی دعویٰ دہرا دیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق جاپانی وزیرِ اعظم فومیوکیشیدا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کریل جزائر جاپان کا قانونی حصہ ہیں۔ جاپان کے شمال میں واقع کریل جزائر پر 1945ء میں روس نے قبضہ کیا تھا۔واضح رہے کہ یوکرائن پر حملے کے بعد جاپان کی جانب سے امریکا، برطانیہ اور یورپی ممالک کی طرح روس پر مختلف پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ روس اس وقت تنازع میں الجھا ہوا ہے اور جاپان اس سے فائدہ اٹھاناچاہتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے