ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تحریک عدم اعتماد:وزیراعلی سندھ نے اقلیتی ارکان سے مدد مانگ لی

کراچی:وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر وزیراعلی مراد علی شاہ نے سندھ میں اقلیتی ارکان قومی اسمبلی سے مدد مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق پارٹی قیادت کی ہدایت پر وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ بھی متحرک  ہوگئے اور سندھ میں اقلیتی ایم این ایز اور دیگر ارکان قومی اسمبلی سے مدد مانگ لی، اقلیتی امیدوار کو حمایت کے بدلے آئندہ فائدہ دینے کی پیشکش کی گئی ہے،  میرپورخاص سے آزاد امیدوارکے بیٹے کوپی پی کاٹکٹ دینے کا وعدہ کیا گیا۔

 وزیراعلی سندھ نے سرکاری ملازمتوں، ترقیاتی فنڈزدینے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے، وزیراعلی سندھ نے حکومت میں شامل اقلیتی نمائندوں سے وزیراعظم کے خلاف ووٹ کے لئے رابطے تیز کردیئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں