ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عدم اعتماد سے کوئی پریشانی نہیں، صورتحال اطمینان بخش ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عدم اعتماد سے کوئی پریشانی نہیں اور صورتحال اطمینان بخش ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، وزیراعظم نے حکومتی حکمت عملی پر کور کمیٹی کو اعتماد میں لیا۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اتحادی جماعتوں سے رابطوں جبکہ مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے قانونی نکات پر بریفنگ دی۔ صوبائی صدور نے پارٹی کے تنظیمی معاملات سے آگاہ کیا۔

اجلاس کے شرکا کو بتایا گیا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی جلدی نہیں، حکومت کو کوئی مسئلہ نہیں، اتحادی ساتھ ہیں، ہمارے نمبرز پورے ہیں، ہمارے ارکان کو کروڑوں کی پیشکش ہے، ہمارے ارکان کو دنیا کے کسی بھی ملک میں پیسے پہنچانے کی پیشکش کی جارہی ہے۔

اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عدم اعتماد سے کوئی پریشانی نہیں، صورتحال اطمینان بخش ہے، ہماری تمام تیاریاں مکمل ہیں، مشاورت سے فیصلے کیے جائیں گے، کیسز منطقی انجام تک پہنچنے کے باعث اپوزیشن کو جلدی ہے۔

کور کمیٹی نے جارحانہ پالیسی جاری رکھنے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ ٹولے کو عوام میں بے نقاب کیا جائے گا، حکمران جماعت نے ملک بھر میں سیاسی جلسے جاری رکھنے کا فیصلہ بھی کیا۔

بعد ازاں وزیراعظم سے اٹارنی جنرل کی ملاقات بھی ہوئی جس میں قانونی امور پر مشاورت ہوئی اور مختلف قانونی امور پر گفتگو کی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں