ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جرمن چانسلر اولاف شولز ترکی پہنچ گئے‘ صدر اِردوان سے ملاقات

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن چانسلر اولاف شولز یوکرائن جنگ کے تناظر میں ترکی پہنچ گئے، جہاں صدر رجب طیب اردوان نے ان کا استقبال کیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق گزشتہ برس دسمبر میں چانسلر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کا یہ ترکی کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔ انقرہ میں انہوں نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی،جس کے بعد دونوں رہنماؤں نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان روس اور یوکرائن کی جنگ اور ترک یورپی یونین تعلقات کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں