ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق امریکی صدر باراک اوباما کوروناوائرس کا شکار ہوگئے

واشنگٹن: سابق امریکی صدر باراک اوباما کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں بارک اوباما نے اپنے کورونا وائرس ٹیسٹ کے مثبت آنے کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے ان کے گلے میں خارش تھی لیکن وہ اب بہتر محسوس کررہے ہیں۔

بارک اوباما نے بتایا کہ شکر ہے کہ انہوں نے اور اہلیہ نے کورونا ویکسین کی بوسٹر شاٹس بھی لگوائی ہوئی تھیں جس کی وجہ سے اہلیہ مشیل اوباما کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کیسز کم ہوں یا زیادہ، آپ لازمی ویکسین لگوائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں