English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

داؤد اسپورٹس نے بدر جعفری کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) زیڈ اے اسپورٹس کے زیر اہتمام منعقدہ بدر جعفری انویٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں داود اسپورٹس نے آغا خان جمخانہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ بعد ازاں تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی جاوید احمد خان سابق صدر کے سی سی اے زون دو تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدر جعفری سحرانگیز شخصیت کے مالک تھے اس شہر میں کرکٹ کے فروغ میں انہوں نے جو کردار ادا کیا ہے وہ قابل تعریف ہے خوشی کی بات یہ ہے کہ اْن کی فیملی بھی اس موقع پر موجود ہے جو کچھ بھی آج اْن کی شخصیت کے بارے میں کہا جارہا ہے یہ سْن کر یقیناً اْن کی فیملی فخر محسوس کرے گی انہوں نے داؤد اسپورٹس کو ٹورنامنٹ جیتنے پر مبارکباد دی اور آغا خان جمخانہ کی کارکردگی کو بھی سراہا۔ تقریب سے خطاب کرتے اْن کے داماد سعید جعفری نے کہا کہ آج ہمارے لیے بڑے خوشی کے لمحات ہیں کہ ہمارے بزرگ بدر جعفری کی کرکٹ کے فروغ میں خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اْن کے دوستوں اور ساتھیوں نے اتنے شاندار ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا ہم جاوید خان جنہوں نے یہ پورا ٹورنامنٹ اسپانسر کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے