English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سری لنکا: مہنگائی پر مشتعل افراد کا صدارتی دفتر پر دھاوا

القمر
کولمبو: سری لنکن شہری صدارتی دفتر کی عمارت میں گھسنے کی کوشش کررہے ہیں

کولمبو (انٹرنیشنل ڈیسک) سری لنکا میں مہنگائی پر مشتعل مظاہرین نے صدارتی دفتر پر دھاوا بول دیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق اس دوران مظاہرین نے عمارت میں گھسنے کی کوشش کی،جس پر پولیس اور شہریوں میں تصادم ہوا۔ مظاہرین نے ناکام پالیسیوں پر صدر سے فور ی مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سری لنکا میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں اور مہنگا پٹرول بھی نایاب ہوگیا ہے۔پٹرول اسٹیشن پر لمبی قطاریں معمول بن گئی ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے