ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان: طالبان کا لڑکیوں کے اسکولز کھولنے کا اعلان

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)طالبان نے افغانستان میں لڑکیوں کے اسکولز کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق جمعرات کے روزوزارت تعلیم کے ترجمان عزیز احمد نے بتایا کہ ملک میں لڑکیوں کے اسکولز اگلے ہفتے سے کھول دیے جائیں گے۔وزارت تعلیم کے ترجمان نے کہا کہ تمام اسکولز لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے کھولے جا رہے ہیں لیکن لڑکیوں کے لیے کچھ شرائط ہیں۔انہوں نے بتایا کہ طالبات کو مردوں سے الگ اور صرف خواتین اساتذہ پڑھائیں گی تاہم کچھ دیہی علاقوں میں جہاں خواتین اساتذہ کی کمی ہے وہاں بڑی عمر کے مرد اساتذہ کو لڑکیوں کو پڑھانے کی اجازت ہوگی۔وزارت تعلیم کے ترجمان نے مزید کہا کہ افغانستان میں ایسا کوئی اسکول نہیں ہے جو اس سال بند ہو ، اگر کوئی اسکول بند ہوتا ہے تو اسے کھولنا وزارت تعلیم کی ذمہ داری ہے۔واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت کے قیام کے بعد لڑکیوں کے تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے تھے اور پوری دنیا کی جانب سے افغان حکام سے لڑکیوں کے تعلیمی ادارے کھولنے پر زور دیا جا رہا تھا۔

The post افغانستان: طالبان کا لڑکیوں کے اسکولز کھولنے کا اعلان appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں