ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل نے یونانی جزائر میں پناہ کی تلاش شروع کردی

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل نے میزائلوں کی بارش کے مفروضے کو لے کر یونانی جزائر میں پناہ گاہ کی تلاش شروع کردی۔ خبررساں اداروں کے مطابق اسرائیل میں یونان کے خالی جزائر کو خریدنے کی تجویز پر بحث جاری ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق اراضی خریدنے والے یہودی قومی فنڈ کے ترجمان ایوری اسٹینر نے یونان میں بڑے پیمانے پر ر جزیروں کی خریداری کا خیال پیش کیا ہے، تاکہ جنگ کی صورت میں وہاں فرار ہوکر استعمال کیا جا سکے۔ ادھر لیکوڈ پارٹی کے سابق رکن اور دیگر ارکان نے اس کی مخالفت کی ہے۔ تجویز کے حامیوں کا دعویٰ ہے کہ یہ خیال آئرن ڈوم کے مترادف ہے۔ اس خیال کے پیچھے بہت سے محرکات ہیں۔ لبنان جنگ 2006 ء کے دوران، میزائلوں کو شہروں تک پہنچتے دیکھا گیا اور آج وہ مزید طاقت کے ساتھ آسکتے ہیں۔ یونان میں اس وقت 40 خالی جزیرے ،جو اسرائیل کے قریب ہیں اور ان کی خریداری ناممکن نہیں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں