ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کا سالانہ سپورٹس گالا کا انعقاد

اسلام آباد(جسارت نیوز)بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد (آئی آئی یو آئی) سکولزپی ڈبلیو ڈی اور گلریز کمپس کے تحت جناح اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں رنگا رنگ سالانہ اسپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا۔ مختلف گیمز میں سینکڑوں طلباوطالبات اور والدین نے حصہ لیا۔ سیمابیہ طاہر ممبر پنجاب اسمبلی، ترجمان پنجاب حکومت مہمان خصوصی تھیں۔اس موقع پر ایم پی اے سیمابیہ طاہر نے اسپورٹس گالا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس طرح کے صحت مند کھیلوں کے ایونٹ میں شرکت کرکے بے حد خوشی ہوئی ایسے میگا ایونٹ کا کامیابی سے انعقاد بہت بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں اعتماد، حوصلہ افزائی اور سب سے بڑھ کر اسپورٹس مین سپرٹ کو پروان چڑھاتی ہیں جبکہ طلبا کے درمیان دوستی اور ٹیم ورک کو بھی فروغ دیتی ہیں۔اسکولز کے ڈائریکٹر محمد شہزاد نے کہا کہ والدین کی جانب سے ایسی سرگرمی میں حصہ لینا انتہائی قابل ستائش ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں