ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میانمر فوج نے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کی ، امریکا

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے باضابطہ طور پر میانمر فوج کے آپریشن کو نسل کشی قرار دے دیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا کہ میانمر کی فوج نے 2017ء میں روہنگیا اقلیت کے خلاف اپنے تشدد میں نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جب تک فوجی قیادت اقتدار میں رہے گی، ملک میں کوئی بھی محفوظ نہیں رہے گا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق توقع کی جارہی ہے کہ امریکا کے فیصلے سے میانمر کی فوجی جنتا پر بین الاقوامی دباو میں اضافہ ہوگا۔ادھر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکا نے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کی تحقیقات کے نام پر 4برس گزار دیے۔ اتنے طویل عرصے بعد فوجی حکومت کو ذمے دار قرار دینے سے حالات بدل سکتے ہیںنہ بنگلادیش اور دنیا بھر میں دربدر ہونے والے 7لاکھ روہنگیا مسلمانوں کے پیاروں کو واپس لایا جاسکتا ہے۔ امریکی انتظامیہ کا فیصلہ بذات خود مسلم اقلیت کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے،جس نے امریکی انتظامیہ کی تحقیقات کی قلعی بھی کھول دی ہے۔ واضح رہے کہ دی ہیگ کی عالمی عدالت انصاف میں بھی یہ کیس نسل کشی کے مقدمے کے طورپر زیرسماعت ہے۔ نسل کشی قراردینے کا یہ مطلب نہیں کہ میانمر کے خلاف فوری طور پر تادیبی کارروائیاں کی جائیں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں