English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کا دورہ بھارت کا اعلان

القمر

تل ابیب: بھارت اور اسرائیل کے درمیان تیس سالہ سفارتی تعلقات کے مکمل ہونے کے موقع پر اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ اپریل میں بھارت کا دورہ کریں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اتحاد کو مضبوط کرنا، گہرے دو طرفہ تعلقات استوار کرنا اور معاشی، تجارتی و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت کرنا ہے۔

دورے کے دوران وزیراعظم نفتالی بینیٹ کی بھارتی اعلی عہدیداروں اور مقامی یہودی کمیونٹی کے نمائندوں سے ملاقات بھی متوقع ہے۔نفتالی بینیٹ نے وزیراعظم نریندر مودی کی بھارت اور اسرائیل کے درمیان تعلقات دوبارہ بحال کرنے کی خواہش کو سراہا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے