English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان، فلسطین کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، وزیر خارجہ 

القمر

اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا  ہے کہ  پاکستان، فلسطین کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ 

او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے  فلسطین کے وزیرخارجہ ریاض المالکی نے  ملاقات کی ،  دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات ، فلسطین کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر خارجہ نے فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی کو او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان تشریف آوری پر خوش آمدید کہا۔ 

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان، فلسطین کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور فلسطین کے درمیان سیاسی، اقتصادی و پارلیمانی روابط کے فروغ کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق کیا ۔ فلسطینی وزیر خارجہ نے فلسطین کی موجودہ صورتحال سے وزیر خارجہ کو آگاہ کیا ۔ وزیر خارجہ نے پاکستان کی قیادت اور عوام کی جانب سے فلسطین کی قیادت اور عوام کیلئے یکجہتی کا اظہار کیا مخدوم شاہ محمود قریشی  نے کہا وزیر اعظم عمران خان نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، مسئلہ فلسطین کی جانب عالمی برادری کی توجہ مبذول کروائی اور اس دیرینہ مسئلے کے جلد منصفانہ حل کے مطالبے پر زور دیا۔ 

انہوں نے کہا پاکستان، او آئی سی سمیت تمام عالمی فورمز پر مسئلہ فلسطین کیلئے آواز بلند کرتا آ رہا ہے۔  انہوں نے کہا پاکستان، فلسطین کے حوالے سے اپنے اصولی اور واضح موقف پر کاربند ہے۔   فلسطین کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی، پاکستانی عوام کے جذبات کی ترجمان ہے۔ فلسطینی وزیر خارجہ نے فلسطین میں جنگ بندی کیلئے پاکستان کے متحرک اور فعال کردار کو سراہتے ہوئے پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

فلسطینی وزیر خارجہ نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس کے کامیاب انعقاد اور پر خلوص میزبانی پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔ فلسطین کے وزیر خارجہ نے پچھترویں یوم پاکستان پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور پاکستانی قیادت کو مبارکباد دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے