ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ماہ رمضان المبارک کی آمد کے باعث بازاروں میں خریداری کے حوالے سے رش بڑھ گیا 

پشاور: ماہ رمضان المبارک کی آمد کے باعث بازاروں میں خریداری کے حوالے سے رش بڑھ گیا ہے تاہم شہریوں میں رش کے حوالے سے شدید خوف و ہراس پھیل رہا ہے، خریدار جلد ی جلد ی خریداری کر کے واپس جا رہے ہیں ہشتنگری، سبزی منڈی ، پیپل منڈی، اشرف روڈ ، نوتھیہ، صدر روڈ، رامداس سمیت مختلف بازاروں میں خریداروں کی جانب سے رمضان کی خریداری شروع کردی ہیں۔

تاہم ان بازاروں کو دہشت گردی کے حوالے سے حساس قرار دینے کے باعث تاجروں اور خریداروں میں خوف و ہراس کی فضاء تاحال برقرار ہے۔ رمضان المبارک سے قبل خریداری میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے تاہم  تاجروں نے بھی خریداروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا ہے ۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں