کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایونٹ کا انعقاد تائیکوانڈو کراچی کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سیکٹر کمانڈر بھٹائی رینجرز بریگیڈیئر محمّد شبیر خان تھے۔ ان کے ہمراہ وی سی این ای ڈی یونیورسٹی ڈاکٹر سروش حشمت لودھی، وی سی کراچی یونیورسٹی ڈاکٹر ناصرہ خاتون اور سی ای او پی ٹی عمر سعید۔ اختتامی تقریب میں دیگر کئی معززین بھی موجود تھے۔ میڈیا کوآرڈینیٹر کاشف احمد فاروقی کے مطابق جونیئرز ایونٹ میں ڈسٹرکٹ ویسٹ نے پہلی جبکہ ڈسٹرکٹ سینٹرل نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ سینئرز ایونٹ میں ڈسٹرکٹ سینٹرل نے پہلی اور ڈسٹرکٹ ویسٹ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ مہمان خصوصی نے ونر اور رنر اپ ٹیموں کو ٹرافیاں دیں ۔ محمد فراز عثمان نے گلدستہ پیش کر کے دونوں مہمانوں کوخوش آمدید کہا۔ جبکہ صدر ایس ٹی کامران قمر نے بریگیڈیئر ایم شبیر کو خوش آمدید کہا۔آخر میں مہمانوں کو تقریب کے سووینئرز پیش کیے گئے۔