ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزرا کی ایم کیو ایم رہنماوں سے ملاقات، وزیراعظم کا اہم پیغام پہنچا دیا

اسلام آباد:وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد اسے ناکام بنانے کے لیے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی متحرک ہو گئے۔وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے ہمراہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے وفد سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ایم کیو ایم رہنماں میں وفاقی وزیر فروغ نسیم، وفاقی وزیر امین الحق، جاوید حنیف، صادق افتخار شامل تھے۔ملاقات کے دوران وزیر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اہم پیغام متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماں کو پہنچایا۔اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں