
لکھنؤ (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے دوسری بار عہدے کا حلف اٹھالیا۔ حلف برداری کی تقریب میں 16 کابینہ کا بھی اعلان کیا گیا۔ تقریب میں وزیر اعظم مودی، بی جے پی صدر جے پی نڈا، وزیر داخلہ امت شاہ سمیت اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مودی نے مسلمانوں کے بدترین دشمن کی حلف برداری پر کو مبارک باد دی۔ واضح رہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے انتہاپسند یوگی آدتیہ ناتھ مسلمانوں پر پابندیوں کے حوالے سے بدنام ہیں۔