کراچی(نمائندہ جسارت)شہری رمیز احمد سمیت دیگر لاپتا افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت،سندھ ہائیکورٹ نے ایک ماہ میں پولیس اور دیگر اداروں سے رپورٹ طلب کرلی۔ سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے آئی جی سندھ، محکمہ داخلہ سندھ، متعلقہ ڈی آئی جیز اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے جبکہ لاپتا افرادکی بازیابی سے متعلق اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ایک ماہ میں پولیس اور دیگر اداروں سے رپورٹ طلب کرلی۔ درخواست گزار کاکہناتھا کہ رمیز احمد 17 مارچ سے لاپتا ہے، پولیس اور دیگر اداروں سے رمیز سے متعلق تاحال معلومات نہیں مل سکیں،لاپتا شہریوں کو فوری بازیاب کرایا جائے،درخواستوں کی سماعت جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی۔