کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانسان میں طالبان نے بغیر داڑھی والے سرکاری ملازمین کیلیے نئی ہدایات جاری کردی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طالبان کی جانب سے جاری کردہ ہدایات میں بغیر داڑھی والے سرکاری ملازمین کو کام سے روک دیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق طالبان کے تمام سرکاری محکموں میں ملازمین کیلیے نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں جس میں تمام ملازمین کو داڑھی نہ منڈوانے اور مقامی لباس پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ہدایات نامے میں کہا گیا ہے کہ حکومتی نمائندے سرکاری دفاتر کے داخلی حصوں پر موجود ہیں جنہیں ملازمین پر نظر رکھنے اور نئے قوانین پر عمل دارآمد یقنی بنانے کیلیے تعینات کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق ملازمین کو نماز کے اوقات کے دوران بروقت نماز کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔تاہم حکام نے ملازمین پر واضح کیا ہے کہ نئے قوانین پرعمل نہ کرنے کی صورت میں دفاتر میں داخلے پر پابندی ہوگی جبکہ انہیں نوکری سے بھی برطرف کیا جاسکتا ہے۔علاوہ ازیںافغانستان میں طالبان کی حکومت نے ملکی خواتین کے تنہا فضائی سفر کرنے پر بظاہر پابندی لگا دی ہے۔ غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطابق ملک کی دو فضائی کمپنیوں آریانا افغان ائر لائن اور کام ائر کی انتظامیہ کو بھیجے گئے ایک حکومتی ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنی مسافر پروازوں میں خواتین کو اس وقت تک سفر کی اجازت نہ دیں جب تک ان کا کوئی مرد رشتے دار ان کے ساتھ نہ ہو۔ یہ فیصلہ طالبان کے نمائندوں، ملکی فضائی کمپنیوں کے عہدیداروں اور ائر پورٹ امیگریشن حکام کی مشترکہ ملاقات کے بعد کیا گیا۔قبل ازیںطالبان نے افغانستان میں صنفی علیحدگی کے قانون کو نافذ کرتے ہوئے مردوں اور خواتین کے ایک ہی دن تفریحی پارکوں میں جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔روسی خبر رساں ایجنسی سپوتنک کے مطابق افغانستان میں قانون کے تحت مردوں کو بدھ سے سنیچر تک تفریحی پارکوں میں جانے کی اجازت ہوگی جبکہ خواتین ہفتے کے باقی دنوں (پیر، منگل، بدھ) میں وہاں جا سکتی ہیں۔
The post طالبان نے بغیر داڑھی والے سرکاری ملازمین کو کام سے روک دیا appeared first on Daily Jasarat News.
