English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کپ، دفاعی چمپئن کے پی کے فائنل میں داخل

ملتان: پاکستان کپ کے سیمی فائنل میں خیبرپختونخوا کے بلے باز کامران غلام نصف سنچری بنانے کے بعد ساتھی کھلاڑی سے داد وصول کرتے ہوئے

ملتان(جسارت نیوز)دفاعی چیمپئن خیبرپختو نخوا نے کامران غلام کی سنچری کی بدولت سینٹرل پنجاب کو شکست دے کر پاکستان کپ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ دفاعی چمپئن نے 287 رنز کا ہدف چھ گیندیں قبل 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔کامران غلام نے 120 گیندوں پر 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 109 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں خیبرپختونخوا نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو 2 کے انفرادی اسکور پر محسن خان رن آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے، جس کے بعد کامران غلام نے خیبرپختونخوا کی بیٹنگ کی کمان سنبھالی اورذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے پہلے اشفاق احمد اور پھر عادل امین کے ہمراہ دوسری اور تیسری وکٹ کے لیے بالترتیب 131 اور 92 رنز کی شراکت قائم کی۔ اشفاق احمد 86 گیندوں پر6 چوکوں کی بدولت 71 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ عادل امین نے 58 گیندوں پر ایک چوکے اور 3 چھکے کی مدد سے 60 رنز اسکور کیے۔26 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہنے والے محمد سرور آفریدی نے 49ویں اوور کی آخری گیند پر چھکا لگا کر میچ ختم کیا۔ سینٹرل پنجاب کے رضوان حسین، قاسم اکرم اور علی اسفند نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ سینٹرل پنجاب نے ایکسٹراکے بھی21 رنز دیے۔ اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سینٹرل پنجاب نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 286 رنز بنائے تھے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے