English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان آسڑیلیا وائٹ بال سیریز ختم ہونے کے امکانات

سڈنی : پاکستان کے دورے پر موجود آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا ایک اور کھلاڑی کورونا کا شکار ہوگیا، آسٹریلوی میڈیا  کا کہنا ہے کہ ٹیم پہلا ون ڈے کھیلے گی، بقیہ میچز خدشات کا شکار ہیں۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ایشٹن اگر کا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ایشٹن اگر سے قبل جوش انگلس کا بھی کوویڈ ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کی تصدیق کرکٹ آسٹریلیا نے کی تھی۔

آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کو پہلے ون ڈے میچ میں 13 فٹ کھلاڑی دستیاب ہیں۔واضح رہے کہ مہمان ٹیم کے ایک اسٹاف ممبر کا بھی کوویڈ ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ شیڈول ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے