English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خطرہ ہوا توجوہری ہتھیاراستعمال کرینگے، روس کی دھمکی

القمر

ماسکو/ استنبول (صباح نیوز) روس نے ایک بار پھرخبردار کیا ہے کہ ملک کوخطرہ ہوا تو جوہری ہتھیاراستعمال کریں گے۔روسی حکومت کے ترجمان دیمتری پیسکووف نے بیان میں کہا کہ اگر روس کی بقا اور سلامتی کو خطرہ لاحق ہوا تو جوہری ہتھیاروں کو خطرہ ختم کرنے کے لیے استعمال کریں گے۔روسی حکومت کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین آپریشن کے نتائج کچھ بھی ہوں اسے جواز بنا کرجوہری ہتھیار استعمال کرنے کا اراد ہ نہیں رکھتے۔ دوسری جانب روسی صدر پوٹن نے یوکرین کے صدرکی جانب سے پیش کیے گئے امن منصوبے کومسترد کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین میں روس کی مخالف طاقتوں کوکچل دیا جائے گا۔ علاوہ ازیں یوکرین نے امن مذاکرات میں پیشکش کی ہے کہ اگر روس مکمل جنگ بندی پر رضامند ہوتا ہے تو یوکرین نیٹو میں شمولیت اختیار نہیں کرے گا۔ عالمی میڈیا کے مطابق ترک شہر استنبول میں یوکرین اور روس کے درمیان امن مذاکرات جاری ہیں۔ مذاکرات میں یوکرین نے کہا ہے کہ وہ نیٹو میں شامل نہ ہونے پر رضامند ہے تاہم اس شرط پر کہ روس مکمل جنگ بندی کا اعلان کرے۔دوسری جانب روس کے نائب وزیر دفاع الیگزینڈر فومین نے کہا کہ یہ دیکھتے ہوئے کہ یوکرین کی غیرجانبداری اور غیرجوہری حیثیت سے متعلق معاہدہ طے ہونے کے قریب ہے، روس نے فیصلہ کیا ہے کہ کیف اور شرنیگیو کے علاقوں میں فوجی آپریشن کو کم کردیا جائے۔

The post خطرہ ہوا توجوہری ہتھیاراستعمال کرینگے، روس کی دھمکی appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے