English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پہلا ون ڈے ،نیوزی لینڈ نے نیدرلینڈکو 7وکٹوں سے ہرادیا

القمر

مائونٹ مینگنوئی(جسارت نیوز) نیوزی لینڈ نے 3ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میںنیدر لینڈز کو با آسانی 7وکٹوں سے شکست دے دی۔ نیوزی لینڈ کو3 میچز کی سیریز میں 1-0کی برترتی حاصل ہوگئی ہے۔ سیریز کا دوسرا میچ 2اپریل اور تیسرا میچ 4اپریل کو کھیلا جائے گا۔منگل کو مائونٹ مینگنوئی میں کھیلے گئے میچ میں نیدر لینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوسکا۔نیدر لینڈ ز کی ٹیم ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار رہی، تاہم مائیکل ریپن (67)کی نصف سنچری اور کپتان پیٹر سیلار (43)کی کچھ مزاحمت کی بدولت 200کا ہندسہ پار کرنے میں کامیاب رہی ۔نیدرلینڈز کی ٹیم 49.2اوورز میں 202رنز بناکر آل آئوٹ ہوگئی۔جواب میں نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 12رنز پر گرگئی جب مارٹن گپٹل 2رنز بناکر آئوٹ ہوئے تاہم ہینری نکلز اور ول ینگ نے 162رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کی جیت کی راہ ہمور کی۔ہینری نکلز 57رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے