لاہور: جنوبی افریقہ کے ہائی کمشنر متھوتھوذیلی میڈیکیزا نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست تجارت ہونی چاہیے، فی الوقت زیادہ تر تجارت یورپ کے ذریعے ہورہی ہے ۔ وہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں خطاب کر رہے تھے۔ لاہور چیمبر کے صدر میاں نعمان کبیر نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا جبکہ اس موقع پر جنوبی افریقہ کے اعزازی قونصل جنرل سید شاہد علی اور لاہور چیمبر کے نائب صدر حارث عتیق نے بھی خطاب کیا۔ہائی کمشنر نے کہا کہ جنوبی افریقہ کی مصنوعات پاکستان اور پاکستانی مصنوعات جنوبی افریقہ میں یورپی ممالک کے راستے پہنچ رہی ہیں، دونوں ممالک براہ راست تجارت یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی وفود کا تبادلہ دو طرفہ تجارت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے پرائیویٹ سیکٹرز کو باہمی تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پیش پیش رہنا چاہیے۔ہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں خطاب کر رہے تھے۔ لاہور چیمبر کے صدر میاں نعمان کبیر نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا جبکہ اس موقع پر جنوبی افریقہ کے اعزازی قونصل جنرل سید شاہد علی اور لاہور چیمبر کے نائب صدر حارث عتیق نے بھی خطاب کیا۔لاہور چیمبر کے صدر میاں نعمان کبیر نے کہا کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان بہترین تعلقات ہیں مگر ان کی جھلک باہمی تجارت میں نظر نہیں آتی، نہ صرف تجارت بڑھانے بلکہ اسے متوازن بنانے کی بھی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ دوطرفہ تجارت بڑھ رہی ہے مگر اسے مطلوبہ سطح پر لے جانے کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سے جنوبی افریقہ کو برآمدات میں لوہا، سٹیل، طبی آلات، مشینری، جوتے، سبزیاں، کیمیکلز، خام چمڑہ، پلاسٹک اور ربڑ وغیرہ شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی چاول، آلات جراحی، کھیلوں کا سامان اور فارماسیوٹیکل پروڈکٹس معیار کے حوالے سے بہترین اور دنیا بھر میں مشہور ہیں، جنوبی افریقہ کو پاکستان سے ان اشیا کی درآمدات بڑھانی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ منڈی سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے پاکستان کے نجی شعبے کو ہائی کمشنر کے تعاون کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر نے ہمیشہ غیر روایتی منڈیوں کی تلاش اور افریقی خطے کے ساتھ تجارت بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ لاہور چیمبر کے نائب صدر حارث عتیق نے کہا کہ براعظم افریقہ ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے، جنوبی افریقہ اس خطے کا نمایاں ملک ہونے کی حیثیت سے پاکستان کے لیے تجارتی مرکز بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں جنوبی افریقہ کے ہائی کمیشن کا کردار بہت اہم ہے۔
لاہور چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر امجد علی جاوا، الیکشن کمیشن کے اراکین جواد الٰہی اور میاں عتیق الرحمان بھی موجود تھے۔ لاہور چیمبر کے نائب صدر حارث عتیق نے کہا کہ باہمی تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سائوتھ افریقہ بزنس فورم تشکیل دیا جانا چاہیے، سنگل کنٹری نمائش کے انعقادکی کوشش کریں گے۔ انہوں نے ہائی کمشنر پر زور دیا کہ جنوبی افریقہ میں کاروباری سرگرمیوں اور نمائشوں کی تفصیلات شیئر کریں۔
