English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ون ڈے رینکنگ، بنگلادیش نے پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا

القمر

دبئی(جسارت نیوز)آئی سی سی ون ڈے ٹیم رینکنگ میں بنگلادیش کی ایک درجہ ترقی ہوئی ہے جبکہ پاکستان ایک درجہ تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آگیا ہے۔آئی سی سی نے تازہ ترین ون ڈے ٹیم رینکنگ جاری کی ہے جس کے مطابق بنگلادیش نے پاکستان کو پیچھے چھوڑ کر چھٹی پوزیشن حاصل کرلی ہے جبکہ پاکستان ایک درجہ تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آگیا ہے۔حال ہی میں بنگلادیش نے جنوبی افریقا کو ون ڈے سیریز میں 2-1سے شکست دی تھی جس کے بعد ان کے درجے میں بہتری ہوئی ہے۔ دوسری جانب پاکستان ٹیم کو گذشتہ روز آسٹریلیا کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد ان کے درجے میں تنزلی ہوئی ہے جبکہ اس سے قبل پاکستان ٹیم کا چھٹا نمبر تھا۔اگر ہم دونوں ٹیموں کے ریٹنگ پوائنٹس کی بات کریں تو دونوں ٹیموں کے 93،93پوائنٹس ہیں جس کا مطلب ہے کہ اگر پاکستان ٹیم آسٹریلیا کو صرف ایک میچ میں بھی شکست دے دیتی ہے تو واپس بنگلادیش کو پیچھے چھوڑ کر چھٹے نمبر آجائے گی۔دوسری طرف ٹیسٹ پلئیرز رینکنگ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی پانچویں پوزیشن برقرار ہے۔رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا کے مارنوس لبو شین کی بیٹنگ میں پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ انگلینڈ کے کپتان جوروٹ دو درجے تنزلی کے بعد دوسرے سے چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ اورنیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کی ایک ایک درجے بہتری ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے