English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ ہائوس میں اپوزیشن قائدین کا اجلاس‘ 22منحرف ارکان بھی شریک

القمر

اسلا م آباد(صباح نیوز)سندھ ہائوس میں اپوزیشن قائدین کا اجلاس ہوا، جس میں مولانا فضل الرحمن، آصف زرداری اورشہبازشریف نے شرکت کی۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کے کزن اور تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چودھری فرخ الطاف،عامرلیاقت حسین سمیت پی ٹی آئی کے مزید 3 ارکان قومی اسمبلی بھی سندھ ہائوس پہنچ گئے، جس کے بعد اجلاس میں شریک تحریک انصاف کے منحرف ارکان کی تعداد 22ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق سندھ ہائوس میں مجموعی طور پر 196ارکان قومی اسمبلی موجود تھے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کے کزن اور تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چودھری فرخ الطاف بھی سندھ ہائوس پہنچے ہیں۔چودھری فرخ الطاف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 66جہلم سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن منتخب ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے