English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یمن ، عرب اتحاد کا رمضان میں جنگ بندی کا اعلان

القمر

صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) یمن میں باغیوں کے خلاف سرگرم عرب اتحاد نے رمضان المبارک کے دوران میں جنگ بندی کا اعلان کردیا۔ سعودی عرب کے زیر قیادت اتحاد کا کہنا ہے کہ وہ ماہ رمضان سیاسی مذاکرات اور قیام امن کی کوششوں کے لیے سہولت فراہم کرنا چاہتا ہے۔ دوسری جانب حوثی باغیوں نے جنگ بندی کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔ باغیوں نے یمن کی بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں کو مکمل طور پر دوبارہ کھولے بغیر جنگ بندی کی تجویز کو بے معنی قرار دیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل اقوام متحدہ نے رمضان المبارک میں یمن کے اندر جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا، جس کے بعد عرب عسکری اتحاد کی طرف سے اس فیصلے کا اعلان کیا گیا۔ عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے اپنے بیان میں کہا کہ جنگ بندی کو کامیاب بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ ہمارا مقصد ماہ مقدس کے دوران ایک مثبت ماحول پیدا کرنا اور امن قائم کرنا ہے ،تاکہ برسوں سے جاری بحران کو ختم کیا جا سکے۔ حوثی باغیوں کا موقف ہے کہ ناکا بندی کے نتیجے میں یمنی شہریوں کو پہنچنے والی مشکلات جنگ سے بھی کہیں زیادہ شدید ہیں۔ اس تناظر میں جنگ بندی کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ عرب اتحاد کو امن قائم کرنا ہے تو سب سے پہلے بندرگاہ اور ہوائی اڈوں کو مکمل طور پر کھولے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے