English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت میں حجاب والی طالبات کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دینے پر اساتذہ معطل

القمر

بنگلورو: بھارتی ریاست کرناٹک میں اساتذہ کو حجاب والی طالبات کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دینے پر معطل کر دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی ریاست کرناٹک میں کچھ اسکولوں نے حجاب والی طالبات کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دینے پر اساتذہ کو معطل کردیا ۔ ایک اسکول نے حجاب والی طالبات کو اور ایک اسکول میں برقعہ پہنے طلبہ کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دی۔ جیسے ہی میڈیا نے واقعے کو ہائی لائٹ کیا تو محکمہ تعلیم نوٹس لینے کے لیے موقع پر پہنچ گیا۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیاکی ایک رپورٹ کے مطابق حکام نے امتحانی مرکز کے پانچ انویجیلیٹرز اور دو سپرنٹنڈنٹس کو معطل کیا ہے۔ریاستی وزیرداخلہ نے کرناٹک میں سیکنڈری اسکول لیونگ سرٹیفکیٹ کے امتحانات کے آغاز پر کہا تھا کہ امتحانی ہال میں حجاب پہن کر آنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز  میں کرناٹک ہائی کورٹ نے تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے سے متعلق ایک فیصلہ سناتے ہوئے حجاب کو غیر ضروری مذہبی عمل قرار دیا تھا اور اسکولوں میں طالبات کو حجاب پہننیکی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے